سود سے پاک نظام اور مہنگائی ختم کرنے کا روڈ میپ نہ دیا گیا تو نئے احتجاجی مرحلے کا اعلان کریں گے

?️

(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 3 روز کے اندر مہنگائی، کرپشن پر قابو پانے اور سود سے پاک معاشی نظام کا روڈ میپ نہیں دیا تو جماعت اسلامی راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کے نئے مرحلے کا اعلان کرے گی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے خیبر میل کی آمد میں تاخیر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، خیبر میل سے ہی جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ شروع کیا جانا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں خیبر میل کے آنے کے وقت سے آگاہ کیا تھا لیکن جب میں ٹرین میں سوار ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ وہ خیبر میل ہے جسے گزشتہ روز آنا تھا اور تاخیر کے باعث یہ آج پہنچی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی اور میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ غلط معاہدے کیے اور وہ یہ تمام معاہدے ختم کر دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ اور سابق حکمراں جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کے عوام کی ترقی میں اصل رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور بلوچستان کے نوجوان بغاوت کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے اپنے خطاب کے دوران سندھ میں غربت اور بے روزگاری پر گزشتہ کئی برسوں سے سندھ میں حکمرانی کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

سومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کیا

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو جو سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو

ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید

کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے

کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

?️ 20 جولائی 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں

انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے

بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے

لاہور ہائی کورٹ: الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے فیصلے کی تشریح کیلئے گورنر کی درخواست

?️ 16 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صوبے میں الیکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے