?️
کراچی: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ملازمین نے مبینہ طور پر افسران اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے 3 ہزار سے زائد استعمال شدہ ہائی پریشر گیس میٹر اور دیگر قیمتی سامان چوری، غبن یا غائب کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باضابطہ ذرائع نے کروڑوں روپے مالیت کے اتنی بڑی تعداد میں میٹرز کے گھپلے کو ایس این جی پی ایل کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا غبن قرار دیا تاہم متعلقہ عہدیداروں کو بچانے کے لیے اس معاملے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پوشیدہ رکھا گیا۔
ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ کوٹ لکھپت میں قائم ایس این جی پی ایل کی میٹر شاپ میں بہت بڑی تعداد میں میٹروں کا گھپلا کیا گیا، ان میں ہائی فلو کیپیسٹی میٹر (یعنی 5 ایم، 16 ایم ، 38 ایم ، 56 ایم) شامل ہیں جو بڑی صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں، میٹر ڈایافرام ، روٹری اور آئی میٹر کی قسم تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ میٹر گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصے میں چوری کیے گئے ہیں‘۔
جولائی 2021 سے دسمبر 2022 تک تقریباً ساڑھے 3 ہزار اسکریپڈ میٹر ، میٹر کے اسکریپڈ حصوں سے بھرے ہوئے 200 تھیلے اور ایک فلو پروور مشین سینٹرل میٹر شاپ سے کمپنی کے منگا اسٹور پر روانہ کی گئی تھی۔
تاہم منگا اسٹور پر 10 ڈسپیچ ایڈوائز (ڈی اے ایس) کے برخلاف صرف 400 کے قریب اسکریپڈ میٹر موصول ہوئے جبکہ باقی 60 ڈی اے میں مذکور تمام میٹر غبن کیے گئے ہیں اور انہیں کبھی منگا میں واقع کمپنی کے اسٹور تک نہیں پہنچایا گیا۔
یہ میٹر بدنیتی کے ارادے سے دھوکا دہی کے ساتھ چوری ہوئے، گھپلے کیے گئے میٹرز اور اس کے حصے سوائے گیس چوری میں ملوث افراد کے، کسی کے کام کے نہیں تھے۔
گیس میٹرز کے اس طرح کے حصوں کو دوسرے میٹروں میں ردو بدل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،کمپنی کے مختلف تقسیم فیلڈ آفیسرز نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں اس کا پتا لگایا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’بہت سے کیسز میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گیس چوری کے لیے میٹروں کے اندرونی حصے کو تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے بتگایا کہ ان میٹروں کو بہت سی فیکٹری میں کچھ وقت کے لیے اصل میٹرز کی جگہ بھی لگایا جاتا ہے اس سے پہلے کہ کوئی ملازم اس کی ریڈنگ چیک کرنے آئے اور ریڈنگ کے وقت سے 7 سے 10 روز پہلے ان میٹرز کو ہٹا کر اصلی میٹر لگادیے جاتے ہیں تا کہ بل کم آئے۔
عہدیدار نے بتایا کہ چوری شدہ میٹروں سے متعلق ریکارڈ کو بھی متعلقہ صارفین کی شناخت چھپانے کے لیے غلط جگہ پر رکھا گیا ہے اور اگر گیس چوری میں استعمال ہونے والے میٹروں کا ریکارڈ ملتا ہے تو ان کے خلاف عدالتی مقدمات قائم نہیں ہوسکتے ہیں ، جس سے حتمی فائدہ گیس چوروں کو ہوتا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ کمپنی کے شعبہ خزانہ کے ذریعے کی جانے والی گنتی نے انوینٹری چیکنگ کے دوران بھی کمی کی نشاندہی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے معمول کے مطابق جن میٹروں کو ناقابل مرمت قرار دیا جاتا ہے انہیں 10 سال کے لیے محفوظ مقام پر رکھا جاتا ہے لیکن اس غبن میں ناقابل مرمت قرار دیے گئے میٹرز 10 سال کے عرصے سے پہے ہی منگا اسٹور پر بھیج دیے گئے جو وہاں کبھی نہیں پہنچے اور غبن کرلیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں کچھ ڈی ایز پر منگا اسٹور کے عہدیداروں کے جعلی دستخط کے ذریعے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی جبکہ میٹروں کو ان کی ہدایت کے خلاف اسٹور تک نہیں پہنچایا گیا تھا۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سینئر عہدیدار بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حقائق کو چھپاتے ہیں اور اس گھپلے کو ’غیر اہم‘ ظاہر کررہے ہیں۔
ڈان کے رابطہ کرنے پر ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی اور سینئر جنرل منیجر متعلقہ تبصروں کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔
تاہم ایک عہدیدار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ فی الحال ایک ایگزیکٹو اور 6 جونیئر عہدیداروں کے خلاف تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ سینئر افسران کو اس مسئلے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد انہوں نے کچھ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد حقائق کی تلاش کے لیے انکوائری کا آغاز کیا گیا
عہدیدار کے بقول تحقیقات میں ایک ایگزیکٹو اور 6 جونیئر عہدیداروں کو ایسے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور انہیں ملازمت سے معطل کرنے کے بعد تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر
جنوری
امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت
اگست
اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے
جنوری
ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ
اکتوبر
سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا،وزیراعظم
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون میں پیش رفت
?️ 26 ستمبر 2025پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون میں پیش رفت منامہ اور
ستمبر
حکومتی اقدامات اور پولیو ورکرز کی محنت کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا، وزیراعظم
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد
اکتوبر
مولانا فضل الرحمٰن کا غزہ میں اسرائیلی ’قتل عام‘ کےخلاف مسلمانوں کے اتحاد پر زور
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل
نومبر