?️
کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ نے سندھ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن میں ان سے جواب بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھی 11 جنوری تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے 11 دسمبر سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے، ہم روٹیشن پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ کریں، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے گیس ذخائر میں 25 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
ہمارے پاس اپنے ذخائر کی گیس 300 روپے ایم ایم بی ٹو یو پڑتی ہے۔جبکہ درآمد گیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500 روپے تک پڑے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل دس گنا بڑھ جائیں ،ملک میں 28 فیصد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چوبیس گھنٹے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کنکشن میں پر سال اضافہ ہورہا ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل این جی کی قلت ہے،یورپ کو قطر کی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا، پاکستان کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سردیوں میں گھریلوصارفین کو تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا، انہوں نے گھریلو صارفین کو گیس کی قلت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔
عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں۔ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں۔ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا، اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیا جاسکتا تھا، اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اورنااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔


مشہور خبریں۔
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
ٹرمپ کی نظر میں یورپ کی حیثیت؛جرمن میگزین کی رپورٹ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:جرمن میگزین فوکس نے امریکی قومی سلامتی کی نئی دستاویز کا
دسمبر
امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی تشخیص: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے اطلاع
جون
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
اتوار کے روز تک سندھ سے کسی بھی پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اتوار کے روز آخری وقت بھی سند ھ سے
فروری
مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 30 نومبر 2025 مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی
نومبر
عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی قابضین کو اہم پیغام
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی
جولائی
جرم میں شریک
?️ 29 جولائی 2025 سچ خبریں: غزہ میں المناک سانحہ کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک
جولائی