سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار

سندھ : فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد، درخواست گزارپر جرمانہ عائد

?️

کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائیکورٹ نے  لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  وفاقی سیکرٹری داخلہ مسلسل حکم نامے کو نظر انداز کر رہے ہیں، حکم نامہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیا وفاقی سیکرٹری داخلہ خود کو قانون سے بالاسمجھتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری موسیٰ اور دیگر کی فوری بازیابی کا حکم دیدیا ، عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ مسلسل حکم نامے کو نظر انداز کررہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خود پیش ہوتے ہیں، نہ ہی رپورٹس پیش کرتے ہیں، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ کیا وفاقی سیکرٹری داخلہ خود کو قانون سے بالاسمجھتے ہیں؟ ۔

ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ایک بار پھر شوکازجاری کردیا ، عدالت نے 27 مئی کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا، ملک بھرمیں قائم حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کرلی ۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم حاضری پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی سے آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا اور سیکریٹری بلدیات کو معاملہ ذاتی حیثیت میں دیکھنے کا حکم دیدیا۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اختیار ولی

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا کہ

پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے

اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول ہے۔

?️ 18 ستمبر 2025اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول

کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ کے ماہرین قانون کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی

صیہونی تارکین وطن کی 3 نسلوں پر اسرائیلی حکومت کا شرمناک قبضہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے ایک تارکین وطن خاندان کے بارے

پاکستان مستحکم کلی معاشی حالات ،اعتماد کی تجدید اور معاشی نمو کی بحالی پر گامز ہے، گورنرسٹیٹ بینک

?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بینک دولت پاکستان کے گورنرجمیل احمد نے پیرکو

جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے

چین کا ٹرمپ کی آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکیوں پر ردعمل

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی آبنائے ہرمز سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے