سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہریوں کے کیس میں پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس میں پولیس نے 3 شہریوں کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 12 سال سے لاپتا شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، لاپتا شہری آفتاب احمد بروہی، علی حسن مگسی، اور زردار خان کا پتا لگ گیا ہے۔

پولیس نے مسنگ پرسنز کی بازیابی سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادی ہیں جس میں پولیس نے تینوں افراد کی گرفتاری ظاہر کردی، اس میں بتایا گیا کہ تینوں ہی شہری پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد بروہی مقدمے میں نامزد تھا اسے گرفتار کیا گیا، بوٹ بیسن سے لاپتا حسن علی مگسی اور زردار خان بھی پولیس کو مطلوب تھے، دونوں شہری بازیاب ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ لاپتا شہری نور محمد کی جانب سے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، اہلخانہ نے عدالت کو بتایا کہ نور محمد 12 سال سے لاپتا ہے اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعدد جے آئی ٹیز کے اجلاس ہوئے ہیں اور حراستی مراکز کو خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے نور محمد، حبیب خان اور سید نوید سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے اور لاپتا شہریوں کی کی سفری تاریخ حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کی تصاویر عوامی مقامات پر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئےسماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے 10 سے زائد لاپتا شہریوں کے کیس میں سیکریٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا۔

26 فروری کو ہوانے والی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے بڑا حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ لاپتا افراد مطلوب ہیں یا از خود غائب ہوئے انہیں تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے ملک کی جیلوں، حراستی مراکز اور تمام اداروں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کو انسانی امداد میں کمی کی وجہ سے مشکل کا سامنا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امداد OCHA نے

یورینیم کی افزودگی کے لیے تل ابیب سے ریاض تک گرین لائٹ

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہانگبی نے پیر کے

ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ

دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے

گوٹیرس: دنیا کو اسرائیل کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے جرائم

موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے:عمران خان

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو

"دو ریاستی حل” کانفرنس کے عنوانات پر ایک نظر؛ کیا "اوسلو” کا ڈراؤنا خواب دہرائے گا؟

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں "دو ریاستی حل” کے نام سے ہونے

حکومت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 22 جون 2025مری (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے