?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کی سفارش پر صوبے کی سرکاری جامعات میں کم تنخواہیں لینے والے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکشن افسر کمال احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اسکیل Il کے تحت جامعات کے ڈائریکٹرز فنانس کی تنخواہ اب 448280 روپے ہوگئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایف کی بنیادی تنخواہ 263,180 روپے ہوگی، گھر کے کرائے کی مد میں 95,700 روپے، یوٹیلیٹیز کی مد میں 11,970 روپے اور منافع کی مد میں 77,430 روپے ملیں گے، اس کا اطلاق فوری ہوگا.
یاد رہے کہ چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے ایک سمری بھی وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی طور پر چارٹرڈ جامعات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں ڈائریکٹر فنانس کو BPS-20 میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جاتا ہے تاہم ڈائریکٹر فنانس کا تقرر بلوچستان میں BPS-20/21 میں 4 سال کی مدت پر کیا جاتا ہے.
سمری میں کہا گیا تھا کہ کم تنخواہ پیکیج کی وجہ سے کئی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس جوائن نہیں ہوئے یا جوائن کرنے سے انکار کردیا، اس خلا کو پر کرنے کے لئے حکومت سندھ نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر کئی ڈائریکٹرز فنانس کا تقرر ویٹنگ لسٹ سے کیا سمری کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کے عہدے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور یونیورسٹیوں میں اہل افراد کو برقرار رکھنے کے لئے چیئرمین سندھ ایچ ای سی نے دوبارہ سفارش کی کہ وزیر اعلی سندھ ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ کم از کم 5 لاکھ روپے مقرر کریں.
مشہور خبریں۔
جنگی مجرم بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے لگے؛ صہیونی تجزیہ کار کا طنز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کی
جولائی
ہم نہایت خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں
فروری
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان
ستمبر
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف
?️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے
جنوری
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر
جون
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون