?️
کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے تاہم ڈینگی نے کچھ علاقوں میں زور پکڑ لیا ہے، صوبہ سندھ میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ماہ صوبے بھر سے 500 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد عوام کافی تشویش کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں رواں ماہ ڈینگی کیسز کی تعداد 552 ہوگئی، سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 34 نئے کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں 303 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ضلع مٹیاری میں 153، حیدر آباد میں ڈینگی کے 39 اور تھر پارکر میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق میرپور خاص میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 11 ہوچکی ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی کے 4 ہزار 876 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں اور 12 اموات ہوچکی ہیں۔سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 13 سو 3 مریض داخل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈینگی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اگر ہم کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے۔ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے اور ایسے عوام کو ختم کرنے کی ضرروت ہے جن سے ڈینگی پھیل رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی
جون
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
شہریوں کےساتھ سعودی حکومتی اداروں کا فراڈ
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی
اپریل
سیکیورٹی اہلکاروں کو پنجاب سے تعینات کیا جاسکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 15 نومبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے
نومبر
مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت
?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے
اپریل
وزارت ہاؤسنگ نے کام کیا ہوتا تو آج ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن نہ بنے ہوتے، ریاض پیرزادہ
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں وفاقی
دسمبر
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری
1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی
نومبر