سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویکسین کا  فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14لاکھ 20 ہزار طلبہ کو ویکسین دی جائے گی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔

اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے طلبہ کی رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے چھ دن کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

آئی فونز 16 کی قیمتیں جان کر دنگ رہ جائیں گے

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اتحاد کیسے ہوا؟ گورنر پنجاب کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ

ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے

کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے

روس کا امریکہ کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف بڑھنے پر انتباہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے

پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے