سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی

سندھ

🗓️

سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں حکومت سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں عائد موجودہ پابندیاں آئندہ 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس مزید 2 ہفتوں کے لیے بند رکھے جائیں گے جبکہ پارکس میں واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی اور اگر خلاف ورزی ہوئی تو سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا’۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز بند رکھے جائیں گےٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‘اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ تب کریں گے جب کورونا کی صورتحال بہتر ہوجائے گی’۔

ٹاسک فورس نے صوبائی وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کرنے کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کل سب سے زیادہ 24 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 ہزار 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ ’13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز سامنے آئے تھے، 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز سامنے آئے تھے۔

سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ ‘گزشتہ ایک ہفتے میں کراچی میں 13.97 فیصد، حیدر آباد 10.83 فیصد اور باقی اضلاع میں 5.40 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے’۔

اجلاس کے بعد حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ‘پہلی جون کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو 19 مئی کو اعلان کیوں کیا جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد نہیں ہوتی، پہلی تاریخ کے قریب ہی اعلان کیے جائیں تو نتیجہ بہتر نکلتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘لاہور میں جب سختی کا اعلان کیا گیا تو اس کے نمبرز کم ہونے شروع ہوگئے تھے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کراچی میں نمبرز اوپر جانے کی وجہ عید کی چھٹیوں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کھلا رکھنا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے چھٹیاں منانے اپنے اپنے علاقوں میں گئے’۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور صوبائی حکومت اگر سخت فیصلے کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ‘کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ بندشیں ہوں، رکاوٹیں ہوں تاہم حالات خراب ہونے پر خطرناک فیصلے کرنے پڑتے ہیں’۔

مشہور خبریں۔

جنرل عاصم منیر اور امریکی کمانڈر مائیکل ارک کوریلا کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل

برطانیہ والوں کو ملکہ کی تصویر بادلوں میں نظر آئی!!!

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک انبرطانوی اخبار نے اس ملک کی ملکہ کی موت کو

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس

ایران کے میزائل حملے پر نیتن یاہو کا پہلا ردعمل

🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے

افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت

🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ

بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر

🗓️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر

لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے