?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے تاہم وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوبارہ کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا کہ اگر کیسز بڑھے تو حکومت سخت فیصلے کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو بدقسمتی سےسیاسی نشانہ بنایاگیا، کورونا کیسزمیں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے، اگرکیسزبڑھےتوسندھ حکومت دوبارہ سخت فیصلے کرے گی۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کاروبار رات 8 بجے تک کھولا رہے گا۔یاد رہے کراچی میں کورونا کی صورت حال بہتری آناشروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں مریض114 وینٹ پر ہیں جبکہ نجی وسرکاری اسپتالوں میں260آئی سی یو وینٹ خالی ہے۔
مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں591 ایچ ڈی یوبیڈز بھی خالی پڑے ہیں ، مجموعی طورپرایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1395 ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد804 ہے۔
کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل ا یچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 291 ہے جبکہ کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل 177 بیڈزخالی ہیں۔خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی امریکی مدار سے نکل جائے گا: فوربس
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فوربس کے صحافی کینتھ ربوزا نے اپنی ایک رپورٹ میں ان
اپریل
لبنانی عوام کے لیےاسرائیل کے خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: ماہرین نے صہیونی ریجن کی جانب سے لبنان کے رہائشی
جون
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی وفد: 1. صیہونی حکومت
اکتوبر
یمن میں امریکی مہم جوئی؛ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان
?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یمن پر کیے گئے
اپریل
امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں
اگست
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
اسرائیل کا دفاعی نظام سنگین خطرے سے دوچار؛صہیونی اخبار کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام
جولائی