سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے  یہ فیصلہ منعقدہ کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں حیدرآباد اور شرقی کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر  کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیشنظر کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے اور صوبہ بھر میں 5.4 فیصد مثبت کیسز ہیں جبکہ اپریل میں 154 مریض اس وباء سے انتقال کر گئے تھے۔

اجلاس میں آگاہی کے دوران مزید بتایا گیاکہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز  اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

خیال رہے اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے  پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں جہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں  سختی سے ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔واضح رہے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزراء کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ شہر کا دورہ کریں اور ان کے دوروں سے لوگوں میں ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی  تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ

بن سلمان کی میزبانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی:فرانسیسی میڈیا

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات

زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں

حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بیرسٹر گوہر

?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر

صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی

امریکہ دیکھے کہ یوکرین کا بحران کس نے شروع کیا

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یوکرین میں

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے