سندھ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)عدالت عظمیٰ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر کی گئی ایم کیو ایم کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کی تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سماعت کی۔

دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ہم نے پورے سندھ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے کیونکہ حکومت سندھ ‏کی ترامیم آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہیں۔

فروغ نسیم نے دلائل دیے کہ ایم کیو ایم کے حلقوں میں 80 ہزار جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلقوں میں ‏‏35 ہزار ووٹوں کا حلقہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ترامیم کو درست قرار نہیں دیا اور ان کو ‏غیر قانونی بھی قرار نہیں دیا ہے۔

اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پھر تو کیس واپس ہائی کورٹ بھجوانا پڑے گا، جس پر وکیل فروغ نسیم ‏نے کہا کہ عدالت عظمیٰ حکم امتناع دے کر کیس ہائی کورٹ بھجوا دے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فی الحال انتخابات تو روک ‏دیے گئے ہیں جس پر ایم کیو ایم وکیل نے کہا کہ بارش اور محرم کی وجہ سے انتخابات روکے گئے ہیں۔

عدالتی استفسار پر فروغ نسیم نے ‏بتایا کہ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کروا دیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام فریقین بشمول ایڈووکیٹ جنرل ‏سندھ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 245 کراچی کا انتخاب بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا گیا کہ اب یہ انتخاب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ کی رپورٹ، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں حکومت سندھ کے عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 جولائی کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے باعث بلدیاتی انتخابات کے التوا پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو کوئی درخواست نہیں کی کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی تھیں۔

کراچی کے پولیس سربراہ ایڈیشنل آئی جی جاوید اختر اوڈھو نے پریس کانفرنس میں شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

شہر میں بارش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہر میں چند گھنٹوں میں 360 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن تاحال محکمہ موسمیات نے پولنگ کے دن بارش کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے لیکن پولیس کے منصوبے میں متوقع بارش کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا:صہیونی میڈیا 

?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال

عالم اسلام میں چوکسی کی ضرورت؛بحرین میں صیہونیوں کے مقاصد

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:بحرین میں صیہونیوں کو لا کر آل خلیفہ نے عالم اسلام

’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق

جرمنی یورپ کی احمق ترین حکومت ہے:جرمن پارلیمنٹ کی رکن

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے بائیں بازو کی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

سربراہ حق دو تحریک نے اداروں میں ’مداخلت‘ کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

?️ 1 ستمبر 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی اور

عراقی فوجی اڈے حملہ کس نے کیا؟

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی اتحاد نے کہا ہے کہ عراقی فوجی اڈے پر

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛امریکی اتحاد کی تصدیق

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے