?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شرکت کی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے ملکی معیشت، سیاسی و سماجی صورتحال پر گفتگو کی، بلوچستان اور سندھ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ثمرات عوام تک پہنچیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا سکیورٹی اداروں میں مؤثر رابطہ کاری سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے، چیئرمین سینیٹ نے مختلف قانون سازیوں اور پارلیمانی امور پر گفتگو کی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور سیاسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں طویل المدت سیاسی بحران
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کی صدارت میں فرانس کے طویل المدت
اکتوبر
حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات،پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات
مئی
بائیڈن بھی ٹرمپ کی جنون آمیز پالیسیوں پر گامزن
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنون
فروری
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بیجنگ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ تائیوان کو یوکرین کے
مارچ
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی
امریکہ کثیر قطبی دنیا سے بہت خوفزدہ ہے!:امریکی میگزین
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی میگزین فارن پالیسی میں شائع ہونے والے اسٹیفن والٹ کے
مارچ
تل ابیب میں سابق امریکی سفیر کی صیہونی عرب دوستی کی ذمہ داری
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور عربوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
مئی
نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی
جون