?️
ایبٹ آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی، انسداد سمگلنگ میں آرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کوسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔
خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمزانسپکٹرحسنین ترمذی کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی طرف سے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں شہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعظم کسٹمز حکام کیلئے خصوصی پیکیج برائے شہداءکا اعلان بھی کریں گے۔
ہمیں شہید انسپکٹرحسنین ترمذی پر فخر ہے۔
چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے یکسو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرسمگلنگ کاقلع قمع ضروری ہے، سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے، سمگلرز کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنے جوانوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے، اسمگلنگ کاخاتمہ کرکے عوام کے اربوں ڈالر بچائیں گے، سمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، سمگلنگ سب کی مشترکہ دشمن ہے،سمگلنگ کا مکمل طورپرخاتمہ یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ تین روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔رواں ہفتے کسٹم اہل کاروں کو دو بار نشانہ بنایا گیا، گزشتہ چند دنوں کے دوران کسٹم اہلکاروں پر 2 حملے کیے گئے، جس میں 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری
وزیر ریلوے نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وزیر
دسمبر
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے
جون
عالمی ذرائع ابلاغ کی نظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کا خطاب
?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے
ستمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلین انرجی ٹرانسمیشن کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان
نومبر
بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا
جولائی
امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کا قتل جنگی جرم تھا:چین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے تجرجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے
جنوری