?️
دبئی(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد حکومت نے انہیں ملک واپس بلا لیا ہے ، وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ’اگر کسی اور ملک سے سفارت کاروں کی شکایت ملی تو انہیں بھی وطن واپس بلا لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سعوی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے اِن سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کی شکایات کے بعد سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی شکایات ملی تھیں، پاکستانی شہریوں کی شکایت پر مذکورہ سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے‘۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، اس دورے میں وہ یو اے ای حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں آمد پر کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیرخارجہ کا پرتپاک استقبال کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے میزبانوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان معاشی سفارت کاری کو بروئےکار لا رہا ہے، جس کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں کثیرکاروباری مواقعوں پر مبذول کرائی جارہی ہے، وبائی صورتحال کے باوجود معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، یوایای کے ساتھ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہے‘۔
اُن کا کہنا تھاکہ ’یو اے ای دورے کا مقصد کثیر الجہتی شعبہ جات میں تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے، خوشی ہے پاکستانیوں کی کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے، پاکستانی کمیونٹی محنت و لگن سے تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کررہی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار
?️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر
اگست
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا
?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور
جون
امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی
دسمبر
پاکستان میں یکم ربیع الثانی 1447 ہجری جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا
ستمبر
قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان
?️ 31 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
مارچ
حکومت سابق وزیر خزانہ لے سکتی ہے
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں
اپریل