?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے، سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی، پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
سعودی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو پاکستانی عوام نے بے حد سراہا ہے، اس وفد کی آمد پنجاب کے لیے خوش بختی کی علامت ہے، پنجاب کی حکومت اس وقت جدید خطوط پر کام کر رہی ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، مجھے اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، وہ جس انداز میں ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں، انہیں سننا ایک اعزاز کی بات ہے،وہ مملکت کو جدت کی نئی بلندیوں کی جانب لے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ولی عہد نے مجھ سے کہا کہ میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ آپس میں بات کیا کریں، بالکل یہی بات میں اپنی ٹیم سے بھی کہتی ہوں، میرے والد نواز شریف کا سعودی عرب کے ساتھ محبت، اعتماد اور دوستی کا دہائیوں پرانا تعلق ہے، میں خود بھی سات برس تک سعودی عرب میں رہ چکی ہوں، مشرف دور میں ہمیں جلاوطنی کے دوران جدہ میں قیام کرنا پڑا تھا، اسی لیے میں جدہ کو لاہور سے زیادہ جانتی ہوں۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے دفاعی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کرنے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں، پاکستان ہر وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، مکہ اور مدینہ کی پاسبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے امید ہے پنجاب میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری ترقی کا نیا دور لائے گی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران سعودی عرب نے پنجاب کی فراخدلی سے مدد کی، اس قبل بھی سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔
سعودی پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بہترین میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم نے یہاں آنے سے قبل سرکاری اور نجی شعبے میں موجود امکانات کا مطالعہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں خاص طور پر زراعت۔ پنجاب کی زمینیں بہت زرخیر ہیں، ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پنجاب سے شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے۔
شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ہم پاکستان میں صرف کاروبار کے لیے نہیں آ رہے بلکہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کام کریں گے۔ ہم اگلے چار برس میں کم لاگت میں 10 لاکھ گھر تعمیر کریں گے۔
انہوں نے پاکستان میں صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس ایرانی جوہری معاہدے کو جلد از جلد بحال کرنے کا خواہاں: پیسکوف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل 2
اگست
بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب
?️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ
فروری
شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور محمود عباس کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، آج صبح سے شمالی مغربی کنارے کے
جنوری
پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ
جون
پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز
نومبر
چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ
نومبر
صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت
جولائی
حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
ستمبر