سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہوجایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہوکر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ اپنے پہلے دور ے پر سرگودھا کے ہسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا ہسپتال نہیں، سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے آج کام شروع کردیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل ہوجائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے پورے پنجاب سے اسپیشلسٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سرگودھا بھیجے، اب سرگودھا میں دل کے مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کہ وہ سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اپنے ہاتھ سے افتتاح کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جیسی کوئی چیز نہیں تھی، دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔

وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ آج ماڈرن، باعزت اور سکون والی سواری کا تحفہ لائی ہوں، الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ بنایا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی نصب ہیں، الیکٹرک بسوں میں سپیشل افراد، خواتین، بزرگ اور طلبہ 100 فیصد مفت سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل میانوالی میں الیکڑک بس سروس لانچ کی جس پر بہت خوشی ہوئی، لوگوں نے نئی الیکٹرک بسوں کے تحفے پر جشن منایا، پہلے بھیرا سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200 روپے ہوتا تھا، اب بھیرا سے سرگودھا تک کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین

شام میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے شام کے شمال مغرب میں

بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں

غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز

کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار

?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے

کیا جنوبی سوڈان نے غزہ کے لوگوں کی میزبانی کے منصوبے کو قبول کر لیا ہے؟

?️ 19 اگست 2025کیا جنوبی سوڈان نے غزہ کے لوگوں کی میزبانی کے منصوبے کو

نیتن یاہو کا دعویٰ: حماس معاہدے کی خواہاں نہیں ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے