?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں سے 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں سنادی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب رکھتے ہیں، مجرمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، 9 مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ متعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی، ریاست پاکستان 9 مئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کر کے ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے گی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مقدمے میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کی جانے والی گمراہ اور تباہ کُن سیاست کو دفن کیا جائے گا، 9 مئی پر کیے جانا والا انصاف نفرت، تقسیم اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی کرتا ہے، آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرمان کے پاس اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔
سزا پانے والے 25 ملزمان کی تفصیلات
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان، محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد، عبدالہادی ولد عبدالقیوم، علی شان ولد نور محمد، افتخار ولد افتخار احمد، ضیا الرحمٰن ولد اعظم خورشید اور داؤد خان ولد شاد خان کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر، محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر کو 6، 6 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان اور عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان اور سیِد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2، 2 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
- جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجا محمد احسان ولد راجا محمد مقصود، عمر فاروق ولد محمد صابر کو 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
- پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان اور بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
- بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
- آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔


مشہور خبریں۔
ایران اسرائیل تنازع: پاکستان نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد
اپریل
12 ڈالر کے بیلون کو گرانے کے لیے400000 ڈالر کے راکٹ کا استعمال؛امریکی شاہکار
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ایک امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ الاسکا پر گرنے والی
فروری
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈیجیٹل ٹولز کااستعمال جرم بن گیا،وی پی این کے استعمال پر نوجوان گرفتار
?️ 14 دسمبر 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
دو بڑے خاندان خود امیر ہوگئے لیکن پاکستان مجموعی طور پر پستی میں چلا گیا
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک
نومبر
وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس کا دورہ کیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس
جنوری
صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی
اکتوبر