?️
لاہور(سچ خبریں) مری میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو بہتر گھنٹوں میں اپنی رپوٹ پیش کرے گی، مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق مری میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ریسکیو اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 72 گھنٹوں میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کےمطابق کمیٹی میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران شامل ہوں گے جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ مری میں جو موسم کی شدت تھی اس حوالےسے انتظامات کیے گئے؟ اگر کیے تو یہ واقعہ کیوں ہوا؟ اور جانیں کیوں ضائع ہوئیں؟ اگر ریلیف آپریشن بروقت شروع کیا گیا تو اس میں کس حد تک انتظامی غفلت ہوئی۔
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
بینیٹ کی کمزور کابینہ کو نیا جھٹکا؛ عرب نمائندوں نے حمایت معطل کی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کی فوج مسلسل جارحیت اور
اپریل
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
اوسلو معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحریک
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل سیون کے مطابق، اسرائیلی
ستمبر
الیکشن کمیشن کے حکم پر بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر عمل کرتے
ستمبر
اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور
مئی
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر
2021 میں صرف ایک یمنی سرحد پر سعودی اتحاد کے ہاتھوں 1400 افراد شہید اور زخمی
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021
جنوری