?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کرلیا، کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی، سری لنکن مینجر کو بچانے والے ملک عدنان کی کوشش قابل تحسین ہے، شرکاء نے سری لنکن مینجر کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے، وزیرداخلہ ، وزیراطلاعات، وزیراعلیٰ پنجاب اور مشیر قومی سلامتی سمیت سول وملٹری حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن مینجر کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے سیالکوٹ سانحے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ شرکاء نے کہا کہ کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،شرکاء نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔واقعے کے دوران سری لنکن مینجر کو بچانے والے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ملک عدنان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا،جہاں تمام ملزمان کے نام پکارے گئے اور حاضری کی تصدیق کی گئی۔عدالت میں ایک ملزم شعیب عرف گونگا نام پکارنے پر خاموش رہا، اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب گونگا ہے بول نہیں سکتا۔ حسنین نامی ملزم کو دیکھ کر فاضل جج نے کہا یہ تو کم عمر لگتا ہے، عدالت نے ملزم سے اس کی عمر پوچھی جس پر اس نے 16 سال اپنی عمر بتائی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں21 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
فوج میں فرد نہیں، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، مداخلت بھی پالیسی کے تحت ہوتی رہی، وزیر داخلہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
دسمبر
چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا
?️ 22 اکتوبر 2025چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا چین
اکتوبر
غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے
جون
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
جون
نیتن یاہو کی کابینہ کا جولانی کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر بات چیت کے لیے اہم اجلاس
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیر اعظم بنجمن نیتن
ستمبر
غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری
اپریل