?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کسی بھی معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں، سری لنکن حکومت چاہتی ہے ذمہ داروں کو سزا ملے سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس اور سیالکوٹ واقعے پر بیان اپنے بیان میں کہا کہ 19دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں مختلف ممالک کےخصوصی نمائندوں کودعوت دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے،افغان صورتحال پرفوری توجہ دینا ہوگی تاکہ انسانی بحران میں اضافہ نہ ہو۔وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوا تو مضراثرات مرتب ہوں گے اور اگر افغانستان کےحالات خدانخواستہ خراب ہوئےتوپوراخطہ متاثرہو گا۔
سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں118افراد کو گرفتار کیا جاچکا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی ہے ، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے اور سری لنکن حکومت چاہتی ہے ذمہ داروں کو سزا ملے ، ہماری بھی یہی کوشش ہے ذمہ داران کٹہرےمیں لائے جائیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انتہا پسند سوچ کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بارسلونا نے تل ابیب سے تعلقات منقطع کر لیے۔ "غزہ فلسطینیوں کا ہے
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بارسلونا سٹی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کا احترام
مئی
صیہونی قبرستان سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی کہانی
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: عبلہ سعدات اور خالدہ جرار دو فلسطینی خواتین قیدی ہیں
فروری
جہنم میں خوش آمدید
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج
اکتوبر
موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف
مارچ
امریکہ میں بچوں اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتی ہوئی بھوک
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2020 میں
ستمبر
افسوس دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ شہباز شریف
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے
اکتوبر
امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد
نومبر
پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد سے گرفتار 158 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 30 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام
نومبر