سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

فواد چوہدری کو آج منہ پر کپڑا ڈال کر ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد تحریک انصاف کچہری پہنچا گیا، اس موقع پر فواد چوہدری کےدو بھائی اور اہلیہ حبا فواد بھی کچہری میں موجود تھے۔

سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فیصل چوہدری نے کمرہ عدالت میں اعتراض کیا کہ ان کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا۔

فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے، جج عباس شاہ نے فواد چوہدری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے کہا کہ فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا، فواد چوہدری نے شہری سے پچاس لاکھ لیا تھا۔

پولیس نے عدالت سے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ فواد چوہدری نے کہا کہ میں سابق وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، تضحیک آمیز طریقے سے عدالت لایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرے پھیپڑوں کا مسئلہ ہے، مجھے ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آسکا، مجھے بچوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

پولیس نے کہا کہ فواد چوہدری نے شہری سے پچاس لاکھ لیا تھا، جاب کا وعدہ کیا تھا، نوکری نہیں دی گئی، جب پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

بعد ازاں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں پھر بھی غیر قانونی طریقے سے انہیں اٹھا کر لے گئے ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت فواد چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصرکو گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد آج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں برس 25 جنوری کو فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘۔ تاہم یکم فروری کو فواد چوہدری کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔

احتجاج کے بعد فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کم از کم 13 سینئر رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد 24 مئی کو فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسوسی

جیت گیا تو ترکی اور شام کے سفارت خانے دوبارہ کھول دیے جائیں گے: اردوغان کے حریف

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:رجب طیب اردوغان کے مرکزی مخالف، کمال کلیدارو اوغلو نے ایک

سونے کا غلام

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف

بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ

اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف

اقوام متحدہ کا یوکرین سے شہریوں پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ نے یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے

معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے