سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد نجی ٹی وی  کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کے لیے نہیں ہوتیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کو توسیح دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیح کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیح دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔

خیال رہے کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایوانِ زیریں میں اسپیکر تھے، اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایک ہفتے جاری رہنے والے تناؤ میں ان پر نظریں مرکوز تھیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

9 اپریل کو اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے بطور اسپیکر قومی اسمبلی استعفے دے دیا تھا، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی سابق اسپیکر ایاز صادق نے کی تھی، انہوں نے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی تھی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کی تھی، بعد ازاں، 2019 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت میں اس وقت توسیع کی تھی جن ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 3 مہینے باقی تھے۔

عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہئے۔

فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے

صیہونی جرائم فلسطینی مزاحمت کو نہیں روک سکتے: جہاد اسلامی

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کی

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا

?️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر احتجاج، عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ

?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود

کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ

امریکہ کی حمایت میں یورپی یونین کا ایران مخالف مؤقف؛ تہران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:یورپی یونین نے امریکہ اور جی 7 کے دیگر ممالک کے

پاکستان اور کویت کے مسائل حل ہوگئے: شاہ محمود قریشی

?️ 19 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) کافی عرصے سے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا

کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے