?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں تجارت کے دوران روپے کی قدر میں مزید 96 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن دوپہر 12:20 پر روپیہ گر کر 237.8 روپے فی ڈالر پر آ گیا جو جمعہ کو 236.84 روپے پر بند ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 0.4 فیصد کمی کی عکاسی کرتا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں روپیہ 242.4 فی ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ یہ کمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، روپے نے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی خبروں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ اس پیشرفت سے مارکیٹ میں ڈالر کی لیکویڈیٹی بہتر نہیں ہوئی۔
سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے حکومت کو قدم بڑھانا ہو گا اور سفارش کی کہ حکومت برآمد کنندگان کو اپنی آمدنی ملک میں لانے کے لیے دی گئی 120 دن کی مدت میں کمی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے برآمد کنندگان اپنی ادائیگیاں بیرون ملک روکے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھے گی جس کے بعد ہی وہ رقم ملک میں واپس لائیں گے، اس کی وجہ سے اکثر ملک میں ڈالر کی قلت بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے حکومت پر یہ بھی زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ برآمد کنندگان کے لیے ایکسچینج ریٹ اس دن فکس کیا جائے جس دن وہ اشیا باہر فروخت کے لیے بھیجیں، اس اقدام سے زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔
میٹس گلوبل کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.7 روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران مقامی کرنسی کی قدر میں 28.99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور 28 جولائی کو ڈالر 239.94 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
بائیڈن کے قافلے پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک نامعلوم ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی
دسمبر
اسرائیل چار رویے میں تبدیلیاں لانے پر مجبور ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے موشے دیان سینٹر کے فلسطینی ریسرچ سینٹر کے
اپریل
کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا ہے؟
?️ 29 نومبر 2025 کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا
نومبر
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بہترین ہیں: امریکی وزیر جنگ
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ انہوں
نومبر
آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پر تاحال خاموش، محصولات بڑھانے پر زور
?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اب تک پاکستان
مئی
غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی
اگست