روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر گرنے کے بعد روپے کی قدر و قیمت میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 90 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ تک روپے کی قدر میں 4 روپے 91 پیسے یا 21.21 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 217 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرپرسن ملک بوستان نے روپے کی مسلسل بحالی کی وجہ کئی عوامل کو قرار دیا۔

ملک بوستان کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کی ایک وجہ 19 سے 24 اگست تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے متوقع قسط کا اجرا بھی ہے، اس عنصر کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مارکیٹ کو درپیش بحران ختم ہوا ہے۔

انہوں نے ان عوامل کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یورو بانڈ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، درآمدی بل میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اگست میں مہنگائی کے اعداد و شمار گزشتہ مہینوں کے مقابلے کم ہونے کی توقع ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں 200 تک ٹریڈ کر سکتا ہے۔

الفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد نے روپے کی قدر میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف 10 سے 12 روز میں بورڈ اجلاس کرے گا جس کے بعد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خبر ہے کہ دوست ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سے 5 ارب ڈالر تک کا پیکج مل سکتا ہے جبکہ چین بھی قرضوں کے مزید رول اوور کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومتی اقدامات کے باعث درآمدات میں کمی آئی ہے، ان تمام عوامل و عناصر نے شرح تبادلہ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

خرم شہزاد نے یہ بھی کہا کہ آنے والے مہینوں میں روپے کی قدر میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اضافی ڈالر کی سپلائی کے بغیر روپے کی قدر میں گزشتہ 7 سیشنز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں7.91 فیصد یا 18.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت

مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں یورپی تروئیکا اور امریکہ نے ایران کے

ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے

70% صہیونیوں کی نظر میں قیدیوں کا تبادلہ اہم ترین ہدف

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق

ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلے ٹوئٹر کے نام

بائیڈن کا سعودی ٹیلی ویژن پر مذاق اڑایا گیا

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  کچھ ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے

میاں صاحب ایک، دو سیٹوں کیلئے دوسرے صوبے جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 14 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے