روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں، تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کیے جائیں، روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے

"بلیک ژون”؛ ایران کے ساتھ جنگ نے صیہونی حکومت کی معیشت کو کیسے تباہ کیا؟

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل ڈرون ردعمل نے فضائی حدود

شہناز گِل کا بھی لتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار

?️ 7 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس

غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم

?️ 9 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے

فرانسیسی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا / ایک خاتون نے کاسٹیکس کی جگہ لی

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی کے بعد فرانسیسی صدر

چینی کے بحران میں شامل مزید چار ملزم گرفتار

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی

طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط؛ وجہ ؟ 

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے