?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے فائٹو سینیٹری خدشات کو دور نا کیا گیا تو وہ چاول کی درآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے ’میگاسیلیا اسکالرس (لو)‘ کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایف ایس وی پی ایس نے روس میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے اور تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی سے پتہ چلتا ہے کہ ایف ایس وی پی ایس نے پاکستانی سفارت خانے کے متعلقہ اہلکار سے مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کہا اور ممالک کے درمیان تجارت کی جانے والی زرعی مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فائیٹو سینیٹری معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور بھی دیا ہے۔
دریں اثنا ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کے تجارتی ونگ نے روسی اتھارٹی کے خط کا انگریزی ترجمہ وزارت تحفظ خوراک کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) اور دیگر متعلقہ سرکاری دفاتر میں کو بھجوا دیا ہے۔
سفارت خانے کی طرف سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کو دیکھتے ہوئے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات کے نتائج کو ایف ایس وی پی ایس کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ مستقبل میں چاول کی برآمدات پر کسی ممکنہ پابندی سے بچا جا سکے۔
دریں اثنا، ایف ایس وی پی ایس نے ڈی پی پی کے ڈائریکٹر کو ایک باضابطہ مواصلت بھی بھیجا جس میں پلانٹ قرنطینہ (پودوں کی دیکھ بھال) کے شعبے میں اعلیٰ سطح کے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
روس نے اس سے قبل 2019 میں اسی طرح کی بنیادوں پر پابندی عائد کی تھی جو تقریبا 2 سال تک برقرار رہی، تاہم دونوں فریقوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کے ایک سلسلے کے بعد اس پابندی کو اٹھالیا گیا تھا، اس سے قبل دسمبر 2006 میں روس نے بھی فوڈ سیفٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر پاکستان سے چاول کی درآمد روک دی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:این بی سی کی جانب سے کرائے گئے نئے پولز کے
جون
صیہونی حکومت کے بارے میں انقرہ کا تازہ ترین موقف
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے علاقے بالخصوص فلسطین اور شام میں
ستمبر
خارجہ پالیسی کا ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی اور صیہونی حکومت کے مفادات کے لیے ایک سنگین چیلنج
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: فارن پالیسی میگزین نے آج لکھا ہے کہ صدر کے
مئی
ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا
?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان
فروری
صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف اسرائیلی فوجی قیدیوں کے خاندان کا شدید احتجاج
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پکڑے جانے والے صہیونی فوجی حدر گولڈن
دسمبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
حالیہ اور سابقہ انتخابات کے بارے میں جاوید لطیف کا اہم مطالبہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا
جون
امریکی حکام کو امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو بچانے کی فکر
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ
جنوری