رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2024 میں 2 فیصد کی معمولی جی ڈی پی اور 2025 میں قدرے بہتر 2.4 فیصد جی ڈی پی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تاہم ان مثبت رجحان کا ایک منفی پہلو بھی ہے، اگرچہ گزشتہ سال کوڈ-19 وبائی امراض کے بعد عالمی معیشت میں قدرے مثبت رجحان دیکھا گیا لیکن اب بھی پوشیدہ خطرات اور مسائل موجود ہیں۔

رپورٹ میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسی اہم جنوبی ایشیائی معیشتوں کو کم متوسط ​​آمدنی والے ممالک قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی کے باوجود خطے کو اب بھی چیلنجز بالخصوص غذائی قلت کا سامنا ہے۔

2023 میں بنگلہ دیش اور پاکستان میں سری لنکا کے برعکس شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان بدستور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 46 فیصد آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

پاکستان کے معاشی منظر نامے کی گہرائی میں نظر ڈالی جائے تو رپورٹ میں تشویشناک اعدادوشمار سامنے لائے گئے ہیں، افراط زر کی شرح 2023 میں 39.18 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2023 کے بعد سے 22 فیصد کی ریکارڈ بلند پالیسی کی شرح برقرار رکھی۔

اس کے علاوہ 2023 میں پاکستان کی کرنسی کی قدر میں 20 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہی نہیں بلکہ پاکستان بھاری قرضوں کے بوجھ سے بھی دوچار ہے، 2023 میں ملک کے جی ڈی پی کا 36.5 فیصد بیرونی قرضہ تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، 2022 میں جی ڈی پی کے ساتھ حکومتی قرضوں کا تناسب 89 فیصد تک پہنچا جس سے مالی دشواریوں کا شدید سامنا رہا۔

رئیل افیکٹیو شرح مبادلہ کا وسیع پیمانہ 2022 میں 88.0 سے کم ہو کر 2023 میں 72 فیصد رہ گیا، یہ انڈیکس پاکستان کے معاشی چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ 2024 کی عالمی اقتصادی صورتحال کی رپورٹ پاکستان کے لیے مستقبل کی ایک پیچیدہ تصویر پیش کرتی ہے، اگرچہ اس رپورٹ میں معمولی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم اس کے ساتھ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جیسا کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں، کرنسی کی قدر میں کمی، اور قرضوں کی بلند سطح شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1127 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز

کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق

?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے  والے 200

اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے

ائر کنڈیشنگ کے بغیر تنہائی میں قید، فلسطینی خاتون کا بیان

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی قیدیوں کے خلاف

جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔ عظمی بخاری

?️ 21 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ

غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی

پاکستان اور بنگلادیش میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے