?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن اورکپڑے دھونے والے پاوڈر کی قیمتوں میں کمی کردی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا-
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے اورگھی کی فی کلو قیمت میں54 روپے تک کی کمی کی گئی ہے-
اسی طرح آٹھ سو ملی گرام برانڈڈ چائے کی پتی 110روپے تک سستی کی گئی ہے، ٹوائلٹ سوپ109 روپے تک سستا کیا گیا ہے جب کہ کپڑے دھونے والے پاوڈر کی قیمت میں 43 روپے اوربرتن دھونے والے صابن کی قیمت میں49 روپے تک کمی کی گئی ہے-
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ رمضان ریلیف پیکچ 2024 کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا اور چاند رات تک جاری رہے گا-
وفاقی حکومت نے رواں سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گذشتہ سال رمضان پیکچ کے لیے منظور کردہ 5 ارب روپے سے ڈھائی ارب روپے زیادہ بنتا ہے-
حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےمطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر سسبڈی دی جائے گی-
پیکج کے اعلان کے موقع پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یہ ناقابل تصور ہے سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، جسٹس اطہرمن اللہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے
اکتوبر
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ
اگست
صہیونی حکومت کے بھاری اسلحہ جاتی سرمایہ کاری منصوبے کا انکشاف
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تل
دسمبر
یورپی یونین کی ٹرمپ کو تنبیہ: جنگی جرم میں مت پڑنا
?️ 7 اپریل 2026سخ خبریں: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا
اپریل
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ
اپریل
سابق شاباک سربراہان کی نتانیاهو پر شدید تنقید
?️ 15 فروری 2026 سابق شاباک سربراہان کی نتانیاهو پر شدید تنقید سابق شاباک کے پانچ
فروری
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ