رشتہ دار ناراض ہو جائیں پروردگارکو ناراض نہ کیا جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

?️

لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ رشتہ دار بیشک ناراض ہو جائیں لیکن پروردگار کی ناراضگی کو کبھی دعوت نہ دی جائے، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

لاہور میں نئے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ ہر فیصلے کے ساتھ جج کا کردار منسلک ہوتا ہے، ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جج کے نام کے ساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے، عزت اور احترام ہمیں اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے، ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ پاک کے حضور جوابدہ ہیں، بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ یہ ایک آزمائش اور امتحان ہے، ہم سب کو اپنے منصب کی حفاظت کرنی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والے لوگوں کو چنتا ہے، انصاف کرنے والے اللہ پاک کی جانب سے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نے نئے ججز کو تلقین کی کہ ہمارے، اللہ کی رضا کیلئے نیک نیتی کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پنجاب کی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے نئے ججزکی حلف برداری آج منعقد کی گئی۔

حلف برداری تقریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز سے حلف لیا۔نئے بھرتی ہونے والے 9 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججزنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نئے ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

مشہور خبریں۔

شمالی وزیرستان میں قبائلی افراد کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

?️ 13 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے

پہلگام واقعہ: ترکیہ کا موجودہ صورتحال میں پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکیہ

پاکستان کی دشمنی میں کھیلوں کو قربان نہ کریں

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ

نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے: ماہرہ خان

?️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے

یمن پر امریکی حملہ سراسر شر

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے چیلنجوں

پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام کا مطالبہ

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے

شام میں دہشت گردی کو تقویت دینے کا نتیجہ کیا نکلا؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور مرکزی حکومت

مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںاقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے