?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت روالپنڈی کے جج کسی کو سن نہیں رہے بلکہ سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کی گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اور اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے، معیشت بھی بیٹھ گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے حوصلہ بلند ہیں، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، وہ چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں، دوسری سائیڈ کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کیا ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہوں اور ٹینشن کم ہو، یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا، اعجاز چودری کو کل پارلیمنٹ میں لے اتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا جب کہ اسمبلی میں احتجاج کرنا زیادہ تکلیف دہ ہے یا پھر سینکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے، اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے، یہی ملک کے لیے بہتر ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل
مئی
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری
پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے
مئی
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین
نومبر
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ
?️ 18 اگست 2025جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ لبنان کی ویب سائٹ لا اورینتال
اگست
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے کورونا
جنوری