?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر یہ اعلان کیاہے ہم راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کریں گے راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرے میں کرنی ہوگی، راناثنااللہ کے خلاف کیس کےاحکامات دیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے اسپتال میں زیرعلاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ، معاون خصوصی شہبازگل بھی فوادچوہدری کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم زیرعلاج اہلکاروں کی عیادت کرنےآئےہیں، الحمد اللہ جوفتنہ تھااس پراحسن طریقےسےقابوپایا، اس وقت پورے پاکستان میں صورتحال نارمل ہوچکی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی بھی لگانی پڑی۔
ن لیگی رہنما کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ نے سرکاری افسران کے لیے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، یہ زبان بانی ایم کیوایم اور پھر شدت پسندوں نےاستعمال کی، راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرےمیں کرنی ہوگی، نہ آپ افسران کو دھمکیاں دیں گے نہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کریں گے، راناثنااللہ کے خلاف کیس کےاحکامات دیے جارہے ہیں۔
شریف خاندان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا جاتی امراکی زمین بے نامی بوڑھی عورت کے نام منتقل کی گئی ، پھر وہ زمین نواز شریف کی والدہ کےنام منتقل کردی گئی، اس سے متعلق پورا قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک اصل تحریک تھی پانامامیں اثاثےرکھنےکےخلاف احتجاج ہورہاتھا، پی ٹی آئی شفاف انتخابی عمل چاہتی تھی،ہماراکسی کاگھرگرانےکاکوئی ارادہ نہیں۔
مشہور خبریں۔
مغرب کے اقدامات کی وجہ سے ایٹمی خطرے کی سطح میں اضافہ
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
پاکستانی آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کا خفیہ ایجنڈا
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن اسٹڈیز سینٹر نے ایک رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ سعودی
جنوری
دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون
مئی
مغربی کنارے میں خوف اور دہشت پھیلانے میں تل ابیب کی پالیسی
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عناصر نے
اپریل
سانحہ مری کی انکوائری کمیٹی سے متعلق انکشاف ہوا ہے
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سانحہ مری کی انکوائری کمیٹی سے متعلق انکشاف
جنوری
اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں
اپریل
طوفان الاقصی کس کا منصوبہ تھا؟ قدس فورس کے سربراہ کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے
دسمبر
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 5 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا،
جولائی