?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے عملدرآمد کرنا شروع کردیا اور وزارت کے ذیلی ادارے این آئی ٹی بی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر وزارت آئی ٹی نے عملدرآمد کرنا شروع کردیا جس کے بعد وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر این آئی ٹی بی کو ختم کردیا جائے گا اور آئی ٹی آلات، سافٹ ویئر کی خریداری کو پروکیورنگ ایجنسی کے ذریعے انفرادی طور پر انجام دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں 17 عہدوں کو ختم کردیا گیا ہے، 7 اسامیوں کو ڈائنگ کیڈر قرار دے کر 2026 کے بعد ان عہدوں پر کوئی نئی بھرتی نہیں کی جائے گی، ان اسامیوں کے خاتمے سے لگ بھگ ڈھائی کروڑ روپے سالانہ کی بچت کو یقینی بنایا جائےگا۔
دستاویز کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ڈھانچے کو 50 فیصد کم کردیا گیا ہے، اگنائٹ کو برقرار رکھ کر تیسرے فریق کا جائزہ لیا جائے گا، پی ایس ای بی کی کارکردگی کا جائزہ لے کر تین ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے درمیان اوورلیپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزارت نے اگنائٹ، پی ایس ای بی اور این ٹی سی کے معاملے پر کنسلٹنٹ کی خدمات لی ہیں۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سے متعلق مسودہ بل کو ایک ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی، مسودہ بل کو حتمی شکل دے کر قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
دستاویز کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی ماتحت کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چین کا نیا خط اور جاپان کی حقیقت کو مسخ کرنے پر تنقید
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ
دسمبر
غزہ میں طبی خدمات میں تاخیر کے باعث 900 افراد لقمہ اجل بن گئے
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ غزہ سے مریضوں
نومبر
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
روس کے خلاف امریکی سازش
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ
جون
عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی
اکتوبر
ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان کو حکومتِ پاکستان نے کالعدم
اپریل
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:پال لاورٹی نے اتوار کو برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا میں
فروری