?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دیکھناچاہئے کہ نوجوان ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا،نوجوانوں کا زیادہ رجحان پی ٹی آئی کی جانب ہے ،میں آئین سے اتفاق کرتا ہوں اس کے علاوہ کسی ماڈل سے اتفاق نہیں کرتا۔میں نے صرف الیکشن سے کنارہ کشی کی ہے۔ میاں صاحب کوایک سال پہلے بتادیاتھاکہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرا اور میاں صاحب کا تعلق رہے گا۔ ہم صرف برے وقت کےساتھی ہیں۔ میں ن لیگ کے قائدنواز شریف کااحترام کرتاہوں۔وہ سیاست کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں۔ اب مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں وہ پرفارم کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں گالم گلوچ کی جگہ نہیں ہے اس وقت سب سے اہم ملکی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
تمام سیاستدانوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر صرف اور صرف ملک کی بہتری کیلئے سوچنا ہوگا۔تقسیم کی سیاست نے اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔سیاستدان ماضی سے سبق سیکھیں اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں تاکہ ملک کے مسائل کا حل نکال سکیں ۔اب سیاستدانوں اور پارلیمنٹ میں بیٹھنے والوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گالم گلوچ کی سیاست کو ترک کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کے بارے میں سوچیں۔
شاہد خاقان عباسی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ کیا الیکشن میں کسی بھی جماعت نے ملکی مسائل پر بات کی؟آج ملک میں الیکشن کے بعد کیا ہورہاہے؟۔ ہم وہی اختلافات کی سیاست کررہے ہیں۔ آج ملک کی بہتری کی بات کوئی نہیں کررہا۔سیاستدانوں کو محنت کرنی چاہیے۔اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔
موجودہ پارلیمنٹ میں کئی نئے چہرے اور نوجوان آئے ہیں ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ملکی حالات دیکھیں ہماری معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اس کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔اب ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف ملکی مفاد کے بارے میں سوچنا ہوگا اور الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگااسی میں ملک کی بہتری ہے۔ موجودہ سیاست صرف حصول اقتدارکیلئے ہو رہی ہے ۔اقتدار حاصل کرنے والی تمام جماعتوں پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
غزہ کے اسپتال انسانی المیے کا شکار؛غزہ کی وزارت صحت کا انتباہ
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے
مئی
العهد: آل خلیفہ نے شہریت چھیننے کا ہتھیار اپنا لیا ہے
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: ایک عربی ذرائع نے بحرین میں شہریت چھیننے کے واقعات
مئی
مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی
جون
وزیراعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیا عہدہ دینے کی منطور دے دی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
مئی
سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کردیا گیا
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو
مئی
چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
?️ 31 اکتوبر 2025چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
اکتوبر
قطر گیٹ کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے یوناٹا
اپریل