دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فارمیشنز ہر طرح کے خطرے سے نمنٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالےکیلئے فارمیشنز کےکردارکی تعریف کی، ساتھ ہی آرمی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کوبھی سراہا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے انجینئرزاور ایف ڈبلیو اوکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

بیان کے مطابق کانفرنس میں خاص طور پر سیلاب کی صورتحال، ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

عسکری فورم نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فارمیشن کو تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے، اورکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اورتعمیرنو میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی امور باالخصوص بارڈرزکی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی اور پاک فوج کے دیگرپیشہ ورانہ امورپربھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے۔

آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشنزہرطرح کےخطرے سےنمٹنےکیلئےتیار رہیں اوردہشت گردی کےخاتمےکیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی

سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا

?️ 23 جون 2021جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز

ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے

تیونس کی خطرناک صورتحال

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی

وزیر خارجہ نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی

?️ 25 اپریل 2021استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی

بائیڈن کی یو اے ای کو یقین دہانی یمن پر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش ہے: صنعاء

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی کی قومی حکومت کے وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے

ہندوستانی عہدہ دار کے ہاتھوں توہین رسالت پر عالم اسلام کا ردعمل

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک عہدہ دار

ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے