?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ بہتر بارڈر منیجمنٹ، سفارت کاروں کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کرنے اور دہشت گردی روکنے سمیت تمام مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان نے کچھ یقین دہانی کرائی ہے اور امید ہے کہ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔
خیال رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا بیان ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے آیا ہے جو کہ افغانستان میں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں کی منصوبہ بندی اور ہدایات سے کیے گئے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک پرامن، خوش حال اور مستحکم افغانستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان خطے میں تجارتی اور توانائی کے رابطے کے لیے راستے کے طور پر ابھرے۔
خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے رواں برس پاکستان میں 115 دہشت گردی کے حملے کیے جن میں زیادہ تر اگست میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئے۔
تاہم گزشتہ ماہ ٹی ٹی پی نے باضابطہ طور پر پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
دہشت گردی کے حملوں کے بعد حکومت پاکستان طالبان حکام پر افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروپس کے خلاف کارروائی کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اس وقت تک مکمل معمول پر نہیں آسکتے جب تک تنازعات بالخصوص مقبوضہ جموں اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت میں ہندتوا کی قوم پرست حکومت علاقائی بدمعاشی کے طور پر کام کر رہی ہے اور دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم اور مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کا معاملہ پاکستان کے لیے سب سے تشویش ناک بات ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع جموں اور کشمیر کے تصفیے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے خلاف ظلم بند کرے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی معاونت کرنا بند کرے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور امن میں دلچسپی رکھتا ہے مگر یہ بھارتی حکام پر ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
امریکا کے ساتھ اہم تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے فوجی آلات کی فراہمی کے لیے پاکستان کی دیرینہ درخواست پر اتفاق کیا ہے اور تعلقات میں دراڑ ختم کرنے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ’فنڈ فار لاس اینڈ ڈیمیج‘ قائم کرنے کی مثال دیتے ہوئے سفارتی محاذ پر پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔


مشہور خبریں۔
شام پر قابضین اپنے فضول حملے کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں
دسمبر
ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اخبار الاخبار کے مدیر نے دشمن کے مقابلے میں ایرانی
جون
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب
اپریل
آٹھ جنگوں کا خاتمہ ؛ ٹرمپ کا دعویٰ؛ حقیقت یا مبالغہ؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت میں دعویٰ کیا
اکتوبر
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا:ماہرین
?️ 25 مئی 2021سڈنی (سچ خبریں)ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ دُنیا کے متعدد ممالک
مئی
صیہونی فوج نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:نابلس پر صیہونی فوج کے حملے کے چند گھنٹے بعد ان
جون
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے
اگست