?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی دار الحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، گزشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف چاغی میں اہم کارروائی کی، دہشتگرد جہانزیب نے ہتھیارڈال دیئے دیگر آپریشن میں مارے گئے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کیا، دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا، آپریشن کے دوران ایک جوان زخمی ہوا، جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کو پکڑنا فورسز کی اہم کامیابی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، انتہا پسند نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو بلوچستان کا امن متاثر نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ضروری ہے، فورجی سروس بند کرنے پر حکومت پر بڑی تنقید ہوئی، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا مقصد دہشت گردی کو کنٹرول کرنا تھا۔
مشہور خبریں۔
مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر
مئی
خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا
?️ 16 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) حکومت نے کل سے پخیبرپختونخوا کئی شہروں میں تعلیمی ادارے
مارچ
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے
نومبر
مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
برطانوی فوجی ایلیٹ خواتین کے لباس میں افغانستان سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی سپیشل فورسز کے ایلیٹ سپاہیوں کو چیک پوسٹوں پر طالبان
ستمبر