?️
سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام کا تحفظ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے آج اسلام آباد کی میزبانی میں افغانستان پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، اجلاس میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم تنظیم کے پاکستان پر اعتماد سے خوش ہیں، آپ کی یہاں موجودگی اس اہمیت کو ظاہر کرتی ہے جو دنیا اور اسلامی تعاون تنظیم افغانستان کے لوگوں کو دیتی ہے،اس اجلاس کی اہمیت افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک علامتی کارروائی سے بڑھ کر ہے اس لیے کہ ان کے لیے بقا کا مسئلہ داؤ پر لگا ہوا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ افغانستان کے نصف سے زیادہ لوگ (22.8 ملین افراد) خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لاکھوں افغان بچے موت اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں، موجودہ صورتحال کئی عوامل کی پیداوار ہےجن میں برسوں کی جنگ، کمزور حکمرانی اور غیر ملکی امداد پر بہت زیادہ انحصار شامل ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں سلامتی اور استحکام کا تحفظ بین الاقوامی برادری کے لیے ایک ترجیح ہے اس لیے کہ افغانستان آج ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جاری رہنا انتہا پسندوں کے حق میں ہوگا اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے افغانستان کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت اور کے احترام پر زور دیتے ہوئے افغان فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کے مفادات کے لیے کام کریں، تشدد کا خاتمہ کریں اور جامع امن قائم کریں۔


مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے
دسمبر
امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کررہا ہے: اسرائیلی اخبار
?️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی اخبار معاریو نے اہن انکشاف کرتے ہوئے
جون
شہید سید ہاشم صفی الدین کون تھے؟
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید ہاشم صفی الدین، لبنان کی حزب اللہ تحریک کے
اکتوبر
موساد کے سربراہ نے باضابطہ طور پر پیجرز کے جرم کی ذمہ داری قبول کر لی
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں:برنیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں Ynet نیوز سائٹ نے
فروری
مسئلہ فلسطین صرف غزہ تک محدود نہیں
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے آج ریاض میں عرب اور
نومبر
یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے
جون
یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
فروری
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ
جنوری