دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے اور مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جب کہ شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے اور 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی، فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بھی بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے سارے ہسپتالوں کو تہس نہس کردیا گیا ہے اور مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، مسلم ممالک میں اگر غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے، غزہ کو پہلے ہی 80 سے 90 فیصد تباہ کردیا گیا، غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک خاموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی، غزہ صورتحال پر مغرب کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔

مشہور خبریں۔

مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ

?️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 شہری ہلاک

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا کی

طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد

پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر

?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے

جسٹس منصور علی شاہ کا ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت پر زور

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس

قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر

حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے:فواد چوہدری

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے