?️
اسلام آباد(سچ خبریں)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے ، ہندوتوا کے انتہا پسندانہ نظریے پر قائم نریندر مودی کی حکومت اور اس کی پالیسیاں صرف جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کے لیے ایک سنگیں خطرہ ہیں۔
انہوں نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر، وحشت و درندگی کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی اور حق خودارادیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ دن ان کی زندگی میں ضرور آئے گا جب حق وسچ کی فتح ہو گی اور ناحق ظلم کرنے والے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے کیے جائیں گے،دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے حوالے سے سویڈن کے وی ڈیم انسٹیٹیوٹ کی تازہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار مسعود نے کہا کہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارت اب کسی بھی اعتبار سے انتخابی جمہوریت نہیں بلکہ انتخابی آمریت بن چکا ہے۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت میں میڈیا پر ناروا پابندیاں، اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ امتیازی سلوک نئی بات ہو سکتی ہے لیکن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام گزشتہ 70سال سے بھارت کے اس بد نما اور مکروہ چہرے سے پوری طرح واقف ہیں جہاں اس کی قابض فوج آزادی اور حق خودارادیت کا جائز اور جمہوری مطالبہ کرنے والے بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے انہیں گمنام قبروں میں دفن کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور نوجوانوں کو اغوا کر کے انہیں جیلوں اور حراستی کیمپوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے سے باز رہنے پر مجبور کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر
?️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے
جون
مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے
دسمبر
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
عرب لیگ کے دہشت گرد گروہوں سے حزب اللہ کی دستبرداری کا پیغام کیا ہے؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عرب لیگ جس نے 11 مارچ 2016 کو انتہا پسندی،
جولائی
سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو
جنوری
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں ترمیم کے
نومبر
40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی کریم یونس کو صیہونی حکومت کی جیلوں
جنوری