?️
پشاور(سچ خبریں) حکومت نے کل سے پخیبرپختونخوا کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کردیےجائیں گے۔
سندھ میں کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیاانہوں نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند کررہے ہیں، تعلیمی ادارے کل سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، ان اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف آئے گا اور والدین ہوم ورک کے لیے اسکول آسکیں گے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ کردگئی ہیں جب کہ پنجاب کے بعض شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ادہر پنجاب کے وزیر تعلیم نے ایک بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے لیکن 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگیانہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعداسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن میں شوٹنگ تل ابیب اور امریکی رہنماؤں کے لیے وارننگ/ سحر ساحر خود واپس آگئے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار "عبدالباری عطوان” نے واشنگٹن
مئی
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی
فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں کو مبارک باد دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا، فیصلہ جاری
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
جولائی
بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد
مارچ
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
?️ 9 جون 2021پیرس (سچ خبریں) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں
جون
پاکستانی وزیر اعظم: اسلام آباد بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایک غیر
مئی
رمضان المبارک کے دوران متعدد عرب ممالک میں بھوک کا بحران
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:متعدد عرب ممالک کو رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہوتے
اپریل