🗓️
خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں شاہ نور گاؤں میں ایک خاتون کے اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس موجود تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
پولیس ٹیم کو دیکھ کر حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تھانہ مرید اکبر کے ایس ایچ او عبدالعلی خان اور 2 کانسٹیبلز وہاب اور محمد عالم نے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی چن شاہ، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل اشفاق، وفاق اور ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹانک کے کانسٹیبل ریاض اور اکرام سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ٹانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری بشمول کوئیک رسپانس فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ریجنل پولیس افسر ناصر محمود ستی نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش
🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین اور امریکا نے پاکستان میں 8
فروری
یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ
مئی
سرمایہ کار امارات اور سعودی عرب کو چھوڑ دیں: یمن
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی
اکتوبر
امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے
ستمبر
روس اور ازبکستان کی افغانستان کی سرحد پرمشترکہ جنگی مشقیں
🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے افغانستان کی
جولائی
ترکی 6 ماہ قبل بشار اسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھا:روئٹرز
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے
دسمبر
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
🗓️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں
نومبر