?️
پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 16 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔اس سے قبل کرونا وائرس کے 5 فیصد مثبت کیسز پر متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا گیا تھا۔ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالا کنڈ، سوات اور لوئر دیر شامل تھے جنہیں 28 مارچ تک بند کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہوا، مذکورہ اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، اپر دیر اور ہری پور شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہورہی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب تک ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہے۔
ملک میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 256 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع
اگست
یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب صنعا میں رہائشی علاقوں پر
مارچ
کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021جکارتہ (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے
جون
ہند اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی سے ہوائی راستوے تبدیل
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: سیاسی اور فوجی تنازعات میں شدت، خاص طور پر کشمیر
مئی
غزہ جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی نفسیاتی بیمار ہو چکے ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
پاکستان یوکرین سے ہتھیاروں کے بدلے کیا لے رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا انٹرسیپٹ کا تازہ ترین انکشاف یوکرین کی جنگ کے
ستمبر
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف
جون