?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مرزا محمد آفریدی اور صادق سنجرانی کی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ خوشی ہوئی کہ اس بار دونوں عہدے پسماندہ اور ماضی میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ملے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں کامیابی پر صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارک باد دی۔
عمران خان نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے پسماندہ اور ماضی میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت کی میری حکمت عملی کے تحت یہ دونوں اہم عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو میسر آئے۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو ایوان بالا میں عددی اکثریت کے باوجود اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایوان بالا کے 98 اراکین نے ووٹ دیئے تھے، حکومتی اتحاد کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے تھے اور ان کو ملنے والے 7 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا جبکہ ایک ووٹ دونوں اُمیدواروں کے لیے نشان زدہ ہونے پر مسترد ہوا تھا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لیے حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے تھے جبکہ اپوزیشن کے عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے تھے اور کوئی بھی ووٹ مستر نہیں ہوا تھا۔
اگر ان دونوں حکومتی امیدواروں کی بات کی جائے تو صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں ایوان بالا کے مسلسل دوسری بار منتخب ہونے والے چئرمین ہیں جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔
وہ 14 اپریل 1978 کو بلوچستان کے قیمتی معدنیات سے مالامال ضلع چاغی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم آبائی علاقے نوکنڈی سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے لیے اسلام آباد منتقل ہوگئے جہاں سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔صادق سنجرانی کے والد خان محمد آصف سنجرانی کو ضلع چاغی کے قبائل میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
خان محمد آصف سنجرانی کے سب بڑے بیٹے صادق سنجرانی نے سیاسی کیریئر کا آغاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے کیا اور 1998 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون کے طور پر کام کیا اور 1999 میں جنرل مشرف کے مارشل لا تک اسی عہدے میں رہے۔
بعد ازاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریب آئے اور پارٹی کے شکایات سیل کے انچارج مقرر ہوئے جہاں وہ پانچ سال تک عہدے میں رہے۔صادق سنجرانی بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کے ساتھ خصوصی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔
بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خاتمے کے بعد سامنے آنے والے نئے اتحاد نے انہیں سینیٹر منتخب کیا جس کے بعد پی ٹی آئی اور پی پی پی سے مشاورت کے بعد چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا اور ڈرامائی انداز میں پہلی مرتبہ ایوان میں آنے والے امیدوار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
وہیں ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) سے تعلق رکھنے والے پہلے پارلیمنٹیرین ہیں جو پارلیمان میں اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے مرزا آفریدی 2018 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، تاہم انتخابات کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اس کے بعد وہ اسی سال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے تھے۔
آفریدی قبیلے کے ذیلی قبیلی سپاہ سے تعلق رکھنے والے مرزا آفریدی لاہور میں مقیم ایک بزنس ٹائیکون ہیں جن کی ٹیکسٹائل اور الیکٹرانکس میں سرمایہ کاری ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اپریل
ٹرمپ کے نائب صدر: ایلون مسک نے امریکی صدر پر حملہ کرکے ایک بڑی غلطی کی
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ
جون
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی
اپریل
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ؛ 1 ہلاک ،متعدد زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ایل پاسو میں فائرنگ کے نتیجے
جولائی
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن
مارچ
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ڈالر کی آمد میں اضافہ
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم
جون
ترکی میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی میں پولیس نے ایک نئی گرفتاریوں کی لہر شروع
اپریل