خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں، خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟

زائد نرخ لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ملک بھر میں رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیائے خوردو نوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے اعلی سطح اجلاس میں ہدایت کی کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں۔ سیلاب، معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جوزائد قیمت لے، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کووزراء اعلی کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیاء کی فراوانی اور قیمتوں پر کنٹرول کا ٹاسک دے دیا۔ عبادتوں کے مہینے میں جو روزے داروں کو تنگ کرے، اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں۔

اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے چکن کی قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ جو عوام کو تنگ کرے، قانون اسے گرفت میں لے،کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے والے منافع خوروں کو پکڑیں اور قانون کا سبق پڑھائیں۔

  وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خوردونوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ ماہ مقدس میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کریں، سحر اور افطار میں روزہ داروں کی دعائیں لیں۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں سستے رمضان باز ار لگانے کی بھی ہدایت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

مشہور خبریں۔

شامی کردوں کے بارے میں امریکہ کا بدلتا رویہ

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم کے کچھ نمایاں اراکین

عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 24 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی

شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے نائب سربراہ

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے

ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل

امن کے نقطہ نظر سے متعلق امریکی دعوؤں کے بارے میں یمنیوں کا نظریہ

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے

اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹا ، 150,000 مظاہرین سڑکوں پر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے