خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ آصف) ان کے بڑے ترجمان ہیں’۔

مشترکہ خط میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے عوام ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں کیونکہ وہ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ برس 8 فروری کو پاکستانی عوام نے اُن کی پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا تھا، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اقتدار کی ہوس بہت زیادہ تھی، الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کی ملی بھگت اور ’دھوکا دہی کے ذریعے فارم 47 حکومت‘ وجود میں آئی، جسے اب ہائبرڈ طرز کی حکومت کہا جا رہا ہے‘۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ کیا یہ توہین کافی نہیں تھی کہ وزیراعظم پاکستان نے عجلت میں آکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’نوبیل امن انعام‘ کے لیے نامزد کر دیا، سفارش کے اگلے ہی روز ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکیوں نے ایران پر بمباری کر دی۔

خط میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے امریکیوں کو یہ معلوم تھا کیونکہ وزارت خارجہ کے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان غزہ میں نسل کشی اور ایران پر اسرائیل کے مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتا ہے‘۔ آج پاکستان کے عوام غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تحریک انصاف کے جیل میں قید رہنماؤں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ آج ہر شخص افسوس کر رہا ہوگا کہ یہ کیا ہوا؟ امریکی ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے اس کی مذمت کے اعلانات محض دکھاوا ہیں، یہ سب کچھ صرف عوام کو مطمئن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیا واقعی ایسا ہے؟ اگر ہاں، تو ہمیں اپنے آپ پر شرمندگی ہونی چاہیے‘۔

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان دوبارہ کسی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی ضیا الحق اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں افغانستان جنگ کے دوران بہت زیادہ نقصانات اٹھا چکے ہیں‘۔

جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ خط میں واضح کیا کہ وہ غزہ اور ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مکالمے، تناؤ میں کمی اور پر امن طریقے سے ساتھ رہنے پر یقین رکھتے ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل  قاہرہ کے ساتھ گیس معاہدے کے بدلے رفح بارڈر کو ٖفلسطینیوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے

?️ 21 دسمبر 2025اسرائیل  قاہرہ کے ساتھ گیس معاہدے کے بدلے رفح بارڈر کو ٖفلسطینیوں

فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ

نیتن یاہو نے اوسلو معاہدے کو منسوخ کرنے کے بل کے مسودے پر غور ملتوی کر دیا

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو” نے اوسلو معاہدے

امریکی فوج نے شام سے عراق میں نئے فوجی سازوسامان وارد کئے

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع کے مطابق امریکی فوجی

اسرائیلی پراسیکیوٹر کے خلاف نیتن یاہو کا رد عمل

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے محکمہ پولیس میں صیہونی حکومت

ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ

حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تذلیل؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا

شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر نے اس ملک کی کانگریس سے خطاب کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے