?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نئی امریکی حکومت کے آنے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کچھ کشیدگی تھی جس کے بعد امریکی حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ افشا کر دی اس رپورٹ کے افشا ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس کیس میں سعودی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے امریکی انتظامیہ کی عوامی سطح پر جاری کردہ انٹیلیجنس رپورٹ دیکھی جس میں جمال خاشقجی کے قتل پر اس کا ‘جائزہ’ شامل تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل کو ‘مکروہ جرم’ اور ‘مملکت کے قوانین اور اقدار کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے’۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یاد دہانی کروائی کہ سعودی حکومت نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس نے اپنے قانونی نظام کے اندر صحافی کے قتل میں ملوث تمام ذمہ دار افراد سے اچھی طرح تحقیقات کر کے ان پر فردِ جرم کرنے، سزا دینے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس ضمن میں سعودی کوششوں کو تسلیم کرتا اور مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ‘پاکستان اپنے متعلقہ آئینی فریم ورک اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق تمام ریاستوں کی جانب سے قانون کی حکمرانی پر عمل، قومی خودمختاری کے احترام اور انسانی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرتا ہے’۔
واضح رہے کہ امریکی سعودی تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کو محدود کرنے کے لیے 2 روز قبل جاری کی گئی امریکی انٹیلی جنس جائزے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے آپریشن کی منظوری دی تھی۔
امریکی دفتر برائے قومی انٹلیجنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے اپنی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا کہ ‘ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا مارنے کے لیے ایک آپریشن کی منظوری دی ہے’۔
جو بائیڈن انتظامیہ سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کرے گی تاہم یہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر پابندیاں عائد نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے کا دورہ کرنے والے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی لاپتا ہو گئے تھے اور بعدازاں ترک حکام نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔مقتول صحافی کی لاش کبھی نہیں مل سکی اور رپورٹس کے مطابق ان کی لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔
59 سالہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی عرب کی پالیسیوں کے بڑے ناقد تھے اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا اور ان کے قتل کا الزام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ سابق نائب سعودی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور سعودی رائل گارڈ کی ریپڈ انٹروینشن فورس پر پابندیوں کا اعلان کرے گا امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں ریپڈ انٹروینشن فورس کا اہم کردار بتایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
قنیطرہ پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ اور شامی شہریوں کو ہراساں کرنا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے جنوبی شام بالخصوص قنیطرہ اور اس کے
ستمبر
وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
?️ 5 نومبر 2021اٹک(سچ خبریں) عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اور اہم
نومبر
کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے
مارچ
واٹس ایپ میں آواز کے ذریعے میٹا اے آئی سے بات کرنے کا فیچر متعارف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر
اگست
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اسرائیل کی کشیدگی پاکستان نے سفارت خانوں
جون
غزہ جنگ میں کس کی جیت ہے؟سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی
مارچ
لبنان سے اسرائیل کے انخلاء کو حزب اللہ کے ہتھیاروں سے جوڑنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں فریڈم اینڈ ڈویلپمنٹ دھڑے کے ایک رکن
مئی
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی