?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پرہس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش بین الاقوامی سطح پر تیار کی گئی ہے جس میں پاکستان کے میڈیا کے چند سینئر لوگ بھی شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں اگلا لائحہ عمل طے کیا گیا اور ہم نے 3 فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بہت ہی قابل اعتراض دستاویز غیرملک سے پاکستان کو کی گئی جس میں واضح طور پر حکومت بدلنے کا عندیہ اور دھمکی دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دستاویز کو پہلے حکومت کی قومی سلامتی کمیٹی میں بحث کے لیے لایا گیا، پارلیمان کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کیا گیا اور پھر وزیراعظم رات کو قوم سے خطاب کریں گے، پھر کل اس پر مزید پیش رفت ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی اگر آئینی طور پر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہاں جس طریقے سے تبدیلی کا ڈول ڈالا گیا، پہلے ہم نے چند پارلیمانی لیڈرز کو بلایا اور ان سے کہا کہ آئیے ثبوت دیکھ لیجیے پھر ہم نے اپوزیشن کے لیڈرز کو بلایا اور کہا کہ آئیے آپ ثبوت دیکھیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا مسلسل بائیکاٹ اس نظریے کو تقویت دیتا ہے کہ اپوزیشن کے چند سرکردہ رہنما اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں، بیرونی طاقتوں سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹائے جانا اس سارے عمل کا ایک بنیادی مقصد ہے، اگر یہ تحریک پاکستان کے اندر سے کھڑی ہوتی تو پھر اپوزیشن لیڈرز کا کیا مسئلہ تھا کہ وہ اس ان کیمرا میں شریک ہوتے اور وہ ثبوت اپنی آنکھوں سے دیکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ شہادتیں دیکھنے سے عاری ہیں تو پھر ایک ہی نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس سازش میں ساری اپوزیشن کے لوگ شامل نہیں ہیں، ہو سکتا ہے کہ ہمارے بہت سارے اراکین اسمبلی کو بھی نہیں پتہ ہو اسی لیے میں اپنے اراکین اسمبلی جو پی ٹی آئی سے ادھر گئے ہیں، ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے فیصلے کو روک لیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی قومی سلامتی کا جو اجلاس ہو رہا ہے، اس میں آئیں اور خود دستاویز دیکھیں، جس کی بنیاد پر ہم یہ نتیجہ اخذ کرنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے کی سازش ایک بین الاقوامی حکومت کی خواہش پر ترتیب دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، جن کی ملاقاتیں بھارت کے لوگوں، اسرائیل کے سفارت کاروں سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک ایسی سازش ہے، جس میں پاکستان کے میڈیا کے چند سینئر لوگ بھی شامل ہیں اور اس کی داغ بیل لندن میں ڈالی گئی، ہدایات کہیں سے آئیں لیکن سازش نواز شریف کے اپارٹمنٹ سے یہ سازش شروع ہوئی اور یہاں آکر ختم ہو رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست
وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو سستے قرضے کا دینے کا اعلان کیا
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں
اپریل
صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی
اپریل
سعودی عرب سے امریکی کمپنیوں کا انخلا اور بن سلمان کے منصوبوں کو دھچکا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے کہا ہے
جنوری
شہداء ہمارا فخر ہیں
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر
مارچ
افغانستان میں سنگین صورتحال، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 5 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے
اگست
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط
?️ 5 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران
مئی
یا جنگ بند کرو یا تابوت تیار کرلو؛حماس کی اسرائیل کو سخت وارننگ
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:حماس کے عسکری ترجمان ابوعبیده نے اسرائیلی عوام کو متنبہ
جون