?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیمی بل کسی کے پاس موجود نہیں ہے، یہاں تک کہ حکومت کے پاس بھی بل موجود نہیں۔
خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتا سکتے، وزیر قانوں نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، لیکن اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ اس بل پر بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی، رات کے اندھیرے کی ترامیم ہے جو رات کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شئیر نہیں کیا جب کہ حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں ہے، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، کل سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، صرف ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں، ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کوئی آپ کے ووٹ توڑ رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انشااللہ ایسا نہیں ہوگا، ہمارے بندے قائم ودائم ہیں، اگر کوئی آزاد رکن ہے لیکن وہ کسی جماعت کا حمایت یافتہ ہے تو وہ اسی پارٹی کو ہی سپورٹ کرےگا۔
اس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ نے اپنے اراکین کو ووٹ نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو
جون
اسرائیل حماس سے جنگ ہار گیا
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:میڈیا اور صہیونی اور مغربی حکام خود اس نتیجے پر پہنچے
دسمبر
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی
اکتوبر
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
نومبر
نیوکلیئر آبدوز پر امریکہ اور جنوبی کوریا کا تنازع
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان ملاقات اور
نومبر
امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ
فروری
مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
جنوری