?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد ہے، جو مرضی کرلیں، حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت محمدمحبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔
ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنےکرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کےراستےمیں اپوزیشن کےمنفی حربے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوےکا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلیں،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
?️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی
کیا اسرائیل عنقریب ٹکڑوں میں بٹنے والا ہے،موساد کے سابق سربراہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
وزیر داخلہ سندھ منہ کھولنے سے پہلے آنکھیں کھولیں، فیصل سبزواری
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری
اپریل
زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
بلوچستان حکومت کاسی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ، وفاق سے گرانٹ کا دعوی
?️ 22 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کو مزید مستحکم
اگست
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: پہلی بار اسرائیلی حکومت کے فوجی نگران نے ایک عبرانی
اپریل
طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا
اگست
’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید
?️ 31 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے
مئی